ارشد شریف قتل: تحقیقاتی ٹیم UAE، کینیا سے مطلوبہ شواہد حاصل نہ کرسکی

صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم یواے ای اور کینیا سے مطلوبہ شواہد حاصل نہ کرسکی۔

صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کو عرب امارات اور کینیا سے مطلوبہ شواہد حاصل نہیں ہوئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی دبئی میں نقل و حمل کے بارے میں جاننا چاہتی تھی، تاہم تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے یو اے ای سرکار کو بھیجے گئے 3 خطوط کے جوابات کا انتظار ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کے سفارت خانے نے بھی عرب امارات حکومت کو 2 بار خطوط لکھے، تاہم یواے ای حکومت نے سفارت خانے کو بھی مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں۔

Related Articles

Back to top button