اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری

اسلام آبادبھرمیں دفعہ144کے بعدریڈالرٹ بھی جاری کردیا گیا۔شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق اہم تنصیبات پررینجرز،چوک،چوراہوں پرمسلح پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔
ترجمان پولیس کے سرکاری،نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔شہر بھرسے اب تک100سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا۔
اس سے قبل احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کے اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی تھی