انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں،سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آرکی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی ہیں۔آئی آر سی کے مطابق انجلینا جولی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اداکارہ مختلف علاقوں کے دورے میں امدادی کارروائیوں کو اجاگر کریں گی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت پر زور دیں گی۔آئی آر سی اس حوالے سے پراُمید ہے کہ انجلینا جولی کے دورے سے موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ ابھر کر سامنے آئے گا اور اس سے متاثر ہونے والے پاکستان جیسے ممالک کی مدد کی راہ ہموار ہوگی تاہم اداکارہ کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں سمیت شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ نے 2010 میں آنے والے سیلاب کے موقع پر بھی انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل 2005 میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد بھی وہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان پہنچی تھیں۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تقریباً 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button