پنجاب اسمبلی نے 358ارب تخمینہ کا 1 ماہ کا بجٹ منظور کرلیا

پنجاب اسمبلی  نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ 358ارب روپے کا ایک ماہ کا بجٹ  منظور کرلیا۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  نے اجلاس کی صدارت کی ۔مریم اورنگزیب کی جانب ے ایک ماہ کا بجٹ 358 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کیا تھا۔

ایم پی اے مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں 358ارب سے زائد تخمینہ کی تحریک پیش  کی تھی ۔

سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ اسمبلی کارولز 104 کے تحت تخمینہ کی تحریک پر کاروائی کا آغاز کیا جائے۔  اگر اپوزیشن کو اعتراض ہے وہ بات کر سکتے ہیں۔ اگر اپوزیشن تحریک پر ووٹنگ کرنا چاہتی ہے تو کروا لیں۔جن کو فلور دیا وہ بات کریں گا۔آرٹیکل 125 کے تحت موجودہ صورتحال پر اسمبلی تحریک پیش کرسکتی ہے۔

سنی اتحاد کونسل رانا آفتاب کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جناب سپیکر 358 ارب سے زائد کے  بجٹ کی ضرورت کیوں ہے۔ضمنی بجٹ پر بحث ہونا ضروری ہے۔جو بجٹ منظوری کیلئے  پیش کیا جائے گ اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے ۔بجٹ کن کن محکموں کو جاری ہوا اس کی تفصیلات نہیں ہے۔جناب سپیکر اتنا ییسہ تنخواہوں کی مد میں جارہا ہمیں معلوم ہونا چاہئیے۔جناب سپیکر بجٹ پیش کون کرسکتا ہے۔میرا اعتراض ہے معزز رکن بجٹ پیش نہیں کر سکتی ۔فنانس منسٹر یا وزیر اعلی ایوان میں بجٹ کی تحریک پیش کرسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button