انگلینڈ نے پاکستان کا ہائی رسک فہرست سے نکال دیا

برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک فہرست سے نکال دیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا، انھوں نے کہا کہ برطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فیصلے سے پاکستان ہائی کمشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

کامن ویلتھ اینڈ ڈویلمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے گراں قدر اقدامات کئے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہےکہ پاکستان کے لیے اچھی خبرہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ کنٹریز‘ کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا۔

Related Articles

Back to top button