آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے،کراچی تیسرےنمبرپرآگیا

سموگ کی صورتحال کنٹرول نہ ہو سکی۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورپہلے ،کراچی تیسرے نمبر پرآگیا۔ہوا میں آلودگی کی شرح 266پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی۔100سے200تک آلودگی کی شرح انسانی صحت کیلئے مضر صحت قرار دیدی گئی۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کریں اورماسک کا استعمال لازمی کریں۔