اگست تک فیصلے نہ ہوئے تو کوئی حکومت نہیں چلا سکے گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگراگست 30 اگست سے پہلے ملک سے متعلق اہم فیصلے نہ ہوئے تو پھر شاید کوئی بھی ملک نہ چلا سکے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھاملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ باقی رہ گیا ہے، آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے، سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔

انہوں نے کہامضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی، 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔

شیخ رشید نے کہااہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے، ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے،اکتوبر نومبر میں ہر صورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑ لے، حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کر لے، پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم CDAکا چئیرمین رہ جائے گا۔

Related Articles

Back to top button