سینیٹ میں ووٹوں‌ کی خریداری کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ

سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ نئی قانون سازی سے ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنے مدد نہیں۔

مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

صدر مملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اس پر اپنی رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹ کے اوپر سے پردا اُٹھایا جا سکتا ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہئے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں، وزارت پارلیمانی امور اور الیکشن کمیشن آپس میں رابطے میں ہیں اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button