اینٹی کرپشن پنجاب نےن لیگ کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئےایم این اے جاوید لطیف، منور لطیف، امجد لطیف اور ایم پی اے وقار چیمہ کو طلب کرلیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کو سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں طلب کیا جبکہ سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اینٹی کرپشن قبل ازیں مسلم لیگی ایم پی اے محمد وقار چیمہ کو بھی طلب کر چکی ہے، وقار چیمہ کو ڈی سی گوجرانولہ کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

باخبر ذرائع نے بتایاکہ لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف اسٹیٹ لینڈ اور پی سی بی ایل لینڈ پر غیر قانونی قبضہ تحقیقات جاری ہیں، غیر قانونی ویگن سٹینڈ، سروس سٹیشن، پانچ دکانوں اور ہائی وے لینڈ پر پلازہ کی غیر قانونی تعمیر پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button