باجوڑ:سکیورٹی فورسزپرفائرنگ،2شہید ،ایک دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کےدو جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ضلع باجوڑ کےعلاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان شہید ہوئے ،سیکویرٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

بیا ن کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نائیک تاج محمد اور اور مالاکنڈ کے رہائشی 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،علاقے میں موجود دہشت گردوں کو خاتمہ کے لیے آپریشن جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button