بجلی کی کمپنیوں کا صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کاڈاکہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اووربلنگ کرکے صارفین کی جیبوں پراربوں روپے کاڈاکہ ڈالا ۔مہنگی بجلی کے باوجوداوور بلنگ کی گئی۔نیپرا کی انکوائری نے پول کھول کررکھ دیا۔
اگست میں بجلی کی کمپنیوں نے صارفین سے اربوں روپے زائد وصول کئے۔نیپرا نے نوٹس پر انکوائری کی تو بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کے لیے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا۔
نیپرا نے ڈسکوز کی اوور بلنگ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیپرا رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پبلک کرے گی۔