امریکا: فائرنگ کے دو واقعات میں طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک

امریکا میں سکول اور کالج میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک طالب علم اور 2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست منی سوٹا کے سکول میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ورجینیا کے ایک کالج میں مسلح حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کالج کے 2 محافظوں کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی گارڈز نے مسلح شخص کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ورجینیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا تاہم اب تک فائرنگ کے واقعے کے پیچھے وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

امریکہ کا قطر کو اہم اتحادی کا درجہ دینے کا فیصلہ

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے باوجود تاحال اسلحے کی خرید و فروخت کے قانون میں سختی کے لیے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔

Related Articles

Back to top button