تحریک انصاف کا جشن آزادی پر اسلام آباد جلسے کا اعلان

جشن آزادی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا ہے، 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب میدان سجایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار، عمر ایوب اور دیگر نے شرکت کی، کئی پی ٹی آئی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا ساتھ ہی مختلف کیسز میں عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسلام آباد میں جلسے کے اعلان سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق طے پایا کہ 13 اگست کی شام کو کارکنان پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوں گے، 14 اگست کے آغاز پر رات کو جلسہ گاہ میں جشن آزادی منایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button