توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان نے درخواست ضمانت دائرکردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائرکی گئی ہیں۔دائردرخواست میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظورکرنے کی استدعا کی گئی۔
احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کردی تھی۔درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر فریق ہیں۔

Related Articles

Back to top button