املاک کو نقصان پہنچانے،توڑ پھوڑ کرنیوالوں سےاظہار لاتعلقی

سکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی یہ جو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق وزیر اسد عمر نے کہا کہ منصوبہ بندی کےتحت جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کوئی جلاؤ، گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔

ا پی ٹی آئی یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سےمنع کیا تھا لیکن جب پولیس نے آنسو گیس پھینکنا شروع کی تو لوگوں کا ردعمل سامنے آیا۔پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی رہائی تک دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج کیا۔لاہور میں کارکنوں نے جیل روڈ بند کردیا، دھرم پورہ اور   کینال روڈ پر بھی ٹائر جلاکر راستے بند کردیے، مظاہروں کے دوران 3 پولیس اہلکاروں اور ایک کیمرہ مین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

اُدھر راولپنڈی میں مری روڈ پر کارکنوں نے احتجاج کیا جبکہ فیض آباد کے مقام پر راستے بند کردیے ۔کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے انصاف ہاؤس پر احتجاج کیا اور شارع فیصل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، مظاہرین نے پولیس وین بھی جلادی اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔

 

Related Articles

Back to top button