ثابت ہو گیا کہ آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو کرسیِ اقتدار پر بیٹھ کر بھی بے اختیار اور بے بس ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب عوام کی مرضی کی بجائے اقتدار ایک پیج پر رہنے کی شرط پر ملا ہو اور صفحہ پلٹ جائے تو رسوائی مقدر بن جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں پر 3 سال دروازے بند رکھنے والے کو اب اپنے اراکین کی منتیں کرنا پڑ رہی ہیں۔
کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو کرسیِ اقتدار پر بیٹھ کر بھی بےاختیار اور بےبس ہے۔ جب عوام کی مرضی کی بجائے اقتدار ایک پیج پر رہنے کی شرط پر ملا ہو اور صفحہ پلٹ جائے تو رسوائی مقدر بن جاتی ہے۔سیاسی لوگوں پر ۳ سال دروازے بند رکھنے والے کو اب اپنے اراکین کی منتیں کرنا پڑ رہی ہیں! توبہ!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 1, 2021
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں، آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے اس غصے سے خوف زدہ ہیں جو تین سال میں آپ کی عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کا ساتھ دینا ملک اور عوام دشمنی ہے جس کا بوجھ اٹھانے سے لوگ انکار کر رہے ہیں۔
آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں، آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے اس غصے سے خوف زدہ ہیں جو تین سال میں آپ کی عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ آپ کا ساتھ دینا ملک اور عوام دشمنی ہے جس کا بوجھ اٹھانے سے لوگ انکار کررہے ہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 1, 2021
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں، بدنیتی پر مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی۔ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟
ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔ یاد رکھو کہ کوئی آر-ٹی-ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی! ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 1, 2021