جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے بطور امیدوار دستبردار ہونے اور اپنی پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے پلڑے میں جانے کا اعلان کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص پہلی صف میں کھڑا ہوگا میں اُس کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے اعلان کیا کہ میں الیکشنز کا بائیکاٹ نہیں کررہا بلکہ اب اپنے لیے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگوں گا۔اب میں ووٹ مانگنے کی بجائے میں آواز بلند کروں گا۔
واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

Related Articles

Back to top button