مانسہرہ میں شوہرکے ہاتھوں بیوی ،ساس سمیت 4افراد قتل

مانسہرہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی،ساس اور 2 سالیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل اوگی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم ساجد کی بیوی،ساس اور دو سالیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد کی ڈیڑھ سال قبل مقتولہ سے شادی ہوئی تھی، گھریلو نا چاقی کے باعث لڑکی روٹھ کر والدین کے گھر آگئی تھی،اس نے ملزم سے خلع کے لیے مقدمہ دائر کر رکھا تھا، تاہم ملزم نے مشتعل ہو کر یہ قدم اٹھایا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔