جمائما کے بھائی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے

وزیراعظم عمران خان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برترفی پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی بین گولڈ سمتھ بھی سامنے آگئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں بین گولڈ سمتھ نے عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور معزز آدمی ہیں، اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ، وزیر اعظم کے طور پر ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے۔
بین گولڈ سمتھ کا کہنا تھا عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیاتی بحالی کے حوالے سے بہت کام کیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اب تک پاکستان کی سیاسی صورتحال اور عمران خان کی برطرفی پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔بین گولڈ اسمتھ لندن میں سرمایہ کاری فرم ’مینہیڈن‘ کے بانی اور سی ای او ہیں، جو توانائی اور وسائل کی کارکردگی کے حوالے سے کام کرتی ہے۔
یاد رہے کہ بین اور جمائما گولڈ اسمتھ فنانسر جیمز گولڈ اسمتھ اور لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کی اولاد ہیں۔جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔
واضح رہے کہوزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

Related Articles

Back to top button