جنگ زدہ یوکرینی عوام کیلئے پاکستانی امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

پاکستان نے جنگ زدہ یوکرین کے عوام کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوا دی ہے۔

نورخان ایئربیس اسلام آباد پر امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر، این ڈی ایم اے حکام، یوکرین کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر حنا ربانی کھر نے یوکرین میں جاری جنگ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوکرین کے جنگ زدہ عوام کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔جبکہ یوکرین کے سفیر نے مشکل وقت میں دوسری بار امدادی سامان بھجوانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ جنگ کے باعث یوکرین میں بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوچکے ہیں، امدادی سامان یوکرین کے جنگ میں گھرے عوام کے ساتھ پاکستان کی طرف سے یکجہتی کا اظہار ہے۔

Related Articles

Back to top button