جے یو آئی کےحاجی غلام علی نے گورنرکے پی کے کا حلف اٹھا لیا

جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام علی نےخیبر پختونخوا کے نئے گورنر کا حلف اٹھا لیا۔

پشاور گورنر ہاؤس میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے نئے گورنر سے حلف لیا۔تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور غلام بلورنے شرکت کی۔

دریں اثنا صدر مملکت عارف علوی نے جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دی،صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک کے تحت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی کو گورنر کے پی تعینات کیا گیا

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے اور انہیںمولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا تھا، حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔

خیال رہے کہ وفاق میں نئی حکومت کے آنے کے بعدگورنرشاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا تھا اوران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا۔

Related Articles

Back to top button