جے یو آئی نے الیکشن کی شفافیت پرسوالات اٹھا دیئے

جمعیت علمائے اسلام ( ف ) نے عام انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں قومی لیڈروں کو ہروایا گیا اور ایسے لوگوں کو جتوا یا گیا جن کا حلقے میں نام تک نہیں تھا۔

جمعیت علمائے اسلام ( ف )  کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری نے  انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات نے نئی تاریخ رقم کی  ہے جس میں قومی لیڈروں کو ہروایا گیا اور ایسے لوگوں کو جتوا یا گیا جن کا حلقے میں نام تک  نہیں تھا۔الیکشن میں مرضی کے لوگوں کو کامیاب کروایا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ  الیکشن کمیشن کیوں اتنا بے بس رہا، عین الیکشن کے دن موبائل سروس کو بند کردیا گیا۔

Related Articles

Back to top button