حکومت نے 9 نومبر کی چھٹی بحال کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی، وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نومبر میں علامہ اقبال کی فلاسفی شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کے لیے 22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، ملک بھر رواں ماہ خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔