حکومت کا لوڈ شیڈنگ دورانیہ تین گھنٹے پر لانے کا اعلان

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے تک لانے کا اعلان کیا گیا ہے، کل (منگل) سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر محض ساڑھے تین گھنٹے پر آجائے گا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم نے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی پیداوار بڑھا دی جس کے بعد سے 16 جون سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے بھی کم رہ جائے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے امید ظاہر کی کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی لاسکیں گے جبکہ ملک میں آج بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ ہے، ہمیں جو کچھ ملا اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہیں، لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت چاہتے ہیں، بجلی کے بحران، کوتاہیوں، کرپشن اور نالائقی کی لمبی داستان ہے، دوبڑے پلانٹس جو سستی بجلی بناتے تھے اور 2019ء میں مکمل ہونا تھے آج تک مکمل نہیں ہوسکے، 4 برس میں بجلی کا کوئی نیا پلانٹ نہیں لگا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بازار سے مہنگی ایل این جی اور فرنس آئل لے کر بجلی بنار ہے ہیں، ایل این جی کے جہاز جو 30 ملین ڈالر میں آئے تھے آج 120 ملین ڈالر کے لے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button