خضدار میں دھماکے سے ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

خضدار میں دھماکے سے ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے۔محمد مراد جاموٹ کی گاڑی سلطان ابراہیم روڈ پر پر دھماکے کی زد میں آئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ تخریب کاری میں کون ملوث ہے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے خضدار حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button