خیبرپختونخوا اسمبلی میں فضل الرحمان کیخلاف قرار داد جمع

پی ٹی آئی کی خواتین اراکین نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف کے پی اسمبلی میں نازیبا زبان استعمال کرنے کیخلاف قرارداد جمع کرا دی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی آسیہ خٹک نے مولانا فضل الرحمان کی جلسوں میں خواتین سے متعلق مبینہ نازیبا الفاظ کے استعمال پر قرارداد جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلسوں اور پریس کانفرنسز میں خواتین سے متعلق بے ہودہ زبان کا استعمال کرتے ہیں، سیاسی مخالفت میں اسلامی اور اخلاقی اقدار کو بھی پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

قرارداد پر پی ٹی آئی کے 17 خواتین ممبران کی دستخط موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button