دریائے سندھ ،باراتیوں کی کشتی الٹ گئی،21 جاں بحق ،45 کو بچالیا گیا

دریائے سندھ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باراتیوں کی کشتی الٹنے کے سبب 100 افراد ڈوب گئے،جن میں سے 21 جاں بحق ہوگئے،45 کو بچالیا گیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق صادق آباد میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، مسافر بارات لے کر کھروڑسے ماچھکہ آرہے تھے، کہ صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد دریا پر پہنچ گئے اور 21 لاشیں نکال لیں، جب کہ 45 افراد کو مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے بچا لیا۔

حکام نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں، ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور اب مزید 16 لاشیں نکال لیں گئی ہیں۔

انکا کہناتھا افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button