دعا زہرہ کے مزید طبی معائنے کی درخواست مسترد

کراچی کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرہ کے والد کی جانب سے لڑکی کا مزید طبی معائنہ کرانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے کیس کے ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ درخواست بچی کے والد مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جب کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے۔

Related Articles

Back to top button