روڈا کے دبئی پراپرٹی نمائش میں عالمی کمپنیوں سےبڑے معاہدے

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بڑی کامیابی سمیٹے ہوئے یو اے ای آئی پی ایس 2023 نمائش میں عالمی شہرت یافتہ رئیلٹرز اور ایک بروکریج فرم کے ساتھ تین ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں۔
دبئی میں، تین روزہ بین الاقوامی پراپرٹی شو آج بین الاقوامی ڈویلپرز، رئیلٹرز اور پراپرٹی گروپس کی بڑی تعداد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کل 36 ممالک نے اپنے فلیگ شپ پراجیکٹس کی نمائش کی۔
اس نمائش میں روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور سی بی ڈی (سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ) نے پاکستانی پویلین میں دلچسپی رکھنے والے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، غیر ملکی پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز رہا،ایک بین الاقوامی ہوسپیٹیلیٹی گروپ کے ساتھ بات چیت کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے،جس نے پاکستان میں بین الاقوامی ہوٹلوں کی ایک چین بنانے میں بے پناہ دلچسپی ظاہر کی۔اس کے علاوہ روڈا کے مختلف منصوبوں کے تحت کم لاگت مکانات کی تعمیر کے لیے پہلے سے تیار شدہ گرین ہاؤسز کے لیے لاکھوں ڈالر کی فنڈنگ کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔
دوسری جانب، سی بی ڈی نے کاروباری ضلع میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کے لیے 4 ایم او یوز پر دستخط کیے،دبئی میں مقیم 50 غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا،اورروڈااور سی بی ڈی میں سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کی خواہش ظاہر کی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اور پاکستانی مندوبین کے سربراہ، منصور احمد جنجوعہ نے اس انٹرنیشنل پراپرٹی شو کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب ایک طرف غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے عوام میں خوشحالی لانے اور دوسری طرف اپنے شہریوں کو معیاری زندگی کے مواقع فراہم کرنے کا عہد رکھتی ہے۔