روڈا کی دبئی میں انٹرنیشنل پراپرٹی روڈ شو میں شرکت

ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی (سی بی ڈی اے) نے دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل پراپرٹی روڈ شو میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
بین الاقوامی پراپرٹی ایگزیبیشن کا افتتاح عزت مآب سلطان بٹی بن میجرن نے کیا۔ پاکستان پویلین میں معزز مہمان کا استقبال چیئرمین سی بی ڈی فضیل آصف جاہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر روڈا بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کیا۔ عزت مآب سلطان بٹی بن میجرن نے روڈا اور سی بی ڈی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
شو کے شرکاء کو بتایا گیا کہ سرمایہ کار کیسے پراپرٹی اور رئیل سٹیٹ سے متعلق پاکستان میں ہونے والی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بین الاقوامی ڈویلپرز سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دوبئی روڈ شو میں شرکت کی۔ انہوں نے روڈا کے سٹال کا دورہ کیا اور اس کے منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔