ریحام خان نے تیسری شادی کرنے کا اشارہ دے دیا

ماہر علم نجوم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تیسری شادی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خود ریحام خان نے بھی اپنی تیسری شادی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ریحام خان ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی سابقہ شادیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شو میں موجود علمِ نجوم کی ماہر سامعہ خان نے ریحام خان کے ستاروں سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا کہ ’11 مئی 2022 سے ریحام خان کے اچھے وقت کا آغاز ہو چکا ہے، ریحام خان اب بہت زیادہ لائم لائٹ میں نظر آئیں گی’۔
سامعہ خان نے کہا کہ ‘ریحام کے فینز انکے بارے میں اچھی خبریں سننے کے لیے تیار رہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ریحان کے بارے میں ایک بہت اچھی خبر کا دھماکہ جولائی کے اختتام سے قبل بھی ہوسکتا ہے لیکن اگر اب ایسا نہ ہوا تو 20 دسمبر کے بعد شہنائیوں والے دھماکے ہو سکتے ہیں’۔
سامعہ خان نے کہا کہ ‘یہ ایسا سرپرائز ہوگا کہ شاید کچھ لوگوں کی کمر ہی ٹوٹ جائے’ جس پر میزبان نعمان اعجاز نے ریحام خان سے سوال کیا کہ ‘کیا انکی تیسری شادی کے کوئی امکانات ہیں؟’ جواب دیتے ہوئے ریحام نے کہا کہ ‘ایسا ہو بھی سکتا ہے’، ساتھ ہی انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ ‘رمضان میں میری ایک قریبی دوست سے ملاقات ہوئی، اس نے میرا ہاتھ دیکھا تو کہاکہ بیٹا مجھے پتہ ہے کہ آپ کی دو شادیاں ہو چکی ہیں لیکن ہاتھوں کی لکیروں میں یہ دو شادیاں بہت ہلکی ہیں ‘۔ ریحام نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے مجھے کہا بیٹا آپ کے ہاتھ میں شادی کی تیسری لکیر بھی موجود ہے’۔
ریحام خان نے ایک اور دلچسپ واقعہ بتایا کہ ‘حال ہی میں میرے ایک بھانجے کی شادی ہوئی جو مجھ سے کافی قریب ہے، وہ شادی پر رضامند نہیں تھا اور بہت مشکلوں سے راضی ہوا، اسے اس کے والد نے کہا کہ بیٹا دیکھو خدا کا واسطہ ہے شادی کرلو ورنہ تیری خالہ تیسری شادی کر لیں گی’۔
ریحام نے کہا کہ ‘میں نے ان سے اس بات پر گلہ کیا اور کہا کہ اب تو میں تیسری شادی ضرور کروں گی کیونکہ یہ میری ضد ہے’۔ ریحام خان نے بتایا کہ مجھے ہاتھوں پر مہندی لگوانے کا بالکل شوق نہیں، اور نا ہی کبھی لگوائی ہے، دراصل مجھے مہندی پسند ہی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی کسی شادی پر بھی مہندی نہیں لگوائی تھی۔