ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا بڑا فیصلہ

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ نے شہر کی لینڈ فل سائٹس کو پارکس اور گالف کورسز میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ روڈ انتظامیہ نے بتایا کہ 50 ایکڑ پر محیط محمود بوٹی جبکہ تقریبا 150 ایکڑ پر محیط لکھو ڈھیر لینڈ فل کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اس پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت لینڈ فل سائٹس مکمل طور پر بھر چکی ہیں، اور علاقے میں میتھین گیس کے بادل بن چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میتھین گیس فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے اور لینڈ فل کے باعث علاقے میں زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ زیر زمین پانی کو بہتر کرنے اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے لینڈ فل سائٹس کو ختم کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے لینڈ فل سائٹ کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
لینڈ فل کو ڈک کر نکلنے والی میتھین گیس سے ایل این جی بنائی جائے گی جو بجلی بنانے کے لئے استعمال ہو سکے گی۔ حکام نے بتایا کہ بعد ازاں لینڈ فل کی صفائی کر کے پارکس اور گولف کورسز تعمیر کیے جائیں گے۔