زلمے خلیل زاد کی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت

افغانستان کے لیے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری افسوسناک ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج ہوں گے، میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ قدیم تقافتی ورثے ، قدرتی وسائل، کاروباری جذبہ رکھنے اور محنتی لوگوں کی صلاحیتوں سے مالا مال اس ملک کو بعض ماضی کی مثالوں کو چھوڑ کر اپنے ہی غیر فعال اشرافیہ سویلین اور فوج کے ہاتھوں بار بار افراتفری میں دھکیلنے کے واقعات تکلیف دے ہیں۔