سائفر کیس: جیل ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفرکیس میں جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت پرمشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ جیل ٹرائل کے لیے طریقہ کار موجود ہے۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اب وفاقی کابینہ نے منظوری تو دے دی لیکن بنیادی جوڈیشل آرڈر موجود ہی نہیں، مان بھی لیا جائےکہ وفاقی کابینہ کی منظوری ہوگئی تو اس سے پہلےکی کارروائی غیرقانونی ہے۔

Related Articles

Back to top button