سابق سپیکر اسد قیصر رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار

مردان پولیس نے سابق سپیکر اسد قیصر کو ایک مقدمے میں رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا، اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے کیخلاف تھانا سٹی میں 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو تھانا سٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج مردان کی سیشن کورٹ نے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے کیس میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت منظور کی تھی۔سیشن جج محمد زیب خان نے اسد قیصر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو پولیس اور اینٹی کرپشن حکام نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، اسد قیصر پر گجو خاں میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

Related Articles

Back to top button