2023پن بجلی پیداوار اور پن بجلی منصوبوں کیلئے بہتر سال قرار

سال 2023پن بجلی پیداوار اور پن بجلی منصوبوں کیلئے بہتر سال قرار دیدیاگیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق 2023میں زبادہ پن بجلی پیدا ہوئی زیرتعمیرمنصوبوں پراہم اہداف حاصل کئے۔واپڈا پن بجلی گھروں سے 34ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوئی۔پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ سال کی نسبت2ارب 20کروڑ یونٹ زیادہ ہے۔اضافی پیداوار سے قومی خزانے کو تقریباً106ارب روپے کی بچت ہوئی۔مالی مشکلات کے باوجود 8زیرتعمیر منصوبوں پرکام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق فروری 2023میں داسو پروجیکٹ پردریائے سندھ کارخ موڑ نے کا اہم سنگ میل عبورکرلیا۔دیامربھاشا منصوبے پربھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریائے سندھ کارخ موڑاجاچکا۔مہمندڈیم منصوبے پر3سے4ماہ میں دریائے سوات کارخ موڑ دیا جائے گا۔واپڈا کے 8زیرتعمیر منصوبے 2024 سے2029تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔منصوبے مکمل ہونے پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 9.7ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔آئندہ 5سال میں واپڈا پن بجلی کی موجودہ پیداوار دوگنی ہو جائے گی ۔10ہزار میگا واٹ اضافے سے پن بجلی تقریبا 20ہزار میگا واٹ ہو جائے گی۔

Related Articles

Back to top button