سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب کے ولی عہداور وزیراعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے۔

باخبرسفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے اور ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی،ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے جبکہ دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادرمیں 10 ارب ڈالرزسے آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب چین سے مل کر مدد کرے گا اور چینی کمپنیاں منصوبےکی تکمیل کےبعدابتدائی طورپرریفائنری چلائیں گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزیدخرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ کرسکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button