سندھ ہائیکورٹ: عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم سے متعلق درخواست نمٹادی

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم سے متعلق درخواست فریقین کی رضا مندی سے نمٹا دی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عامرلیاقت کی موت وجہ جاننے کے لیے انکوائری کرانےکی درخواست مجسٹریٹ کے پاس دائر کی تھی، 10 جون کوایڈیشنل پولیس سرجن نےعامر لیاقت کی لاش کا بیرونی جائزہ لیا تھا، پولیس سرجن کے مطابق باڈی کے بیرونی معائنے سے موت کےبارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

سندھ کی عدالت عالیہ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نےعامرلیاقت حسین کی میت کا پوسٹ مارٹم نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت میں اپیل کرنا چاہیے، اس معاملے پر براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔

جس کے بعد عدالت نے فریقین کی رضا مندی سے پوسٹ مارٹم کےفیصلے کے خلاف درخواست نمٹادی۔

Related Articles

Back to top button