سیاسی دہشت گردوں،غنڈوں سے سختی سے نمٹنےکااعلان

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے زیرو ٹالرینس ہوگی، سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت نے سرکاری و نجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شرپسندوں اور غنڈا گردوں سے قانون کے مطابق ڈیل کریں۔عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

Related Articles

Back to top button