سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب متاثرین کی دلجوئی اور امداد کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے، متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔ مرادعلی شاہ نے مختلف علاقوں کے ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے۔مراد علی شاہ بی ایچ یو بیڑو خان چانڈیو پہنچے، جہاں انہوں نے ادویات کا معائنہ کیا، خواتین مریضوں سے احوال جانا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ وہ 2 دن سے سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن کا دورہ کر رہے ہیں، کیمپوں اور سڑکوں پر بیٹھے لوگوں کے مسائل دیکھ رہے ہیں تاکہ مزید امداد کر سکیں۔

Related Articles

Back to top button