والدین بن کر اقرا عزیز اور یاسر میں محبت اور بڑھ گئی


اکثر والدین بننے کے بعد میاں بیوی کی محبت بچے کی طرف مائل ہو جاتی ہے لیکن معروف شوبز جوڑی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی باہمی محبت میں والدین بننے کے بعد بھی کمی نہیں آئی، چند ہفتے قبل ماں بننے والی اقرا عزیز نے شوہر یاسر کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغام میں اس بات پر فخر کا اظہار کیا ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے اچھے شوہر کی بیوی ہیں۔ اقرا نے دو نومبر کو یاسر کے ہمراہ رومانوی انداز میں تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انکی جانب سے مسلسل غیر مشروط محبت کیے جانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اقرا نے یاسر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہر وقت ان کا خیال رکھا ہے اور ان کی نظروں میں اپنے میاں کی قدر مزید بڑھ گئے ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کئی بار یاسر حسین نے انکی ایسے وقت میں خدمت کی جب وہ خود بھی علیل تھے مگر انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر ان کی پرواہ کی۔ اقرا نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے پیار کرنے اور خیال رکھنے والے شخص کی اہلیہ ہیں۔

اداکارہ نے اپنی سوشل۔میڈیا پوسٹ میں شوہر کی پیشہ ورانہ تعریف بھی کی اور لکھا کہ وہ شوز کی اس طرح میزبانی کر کے دوسروں کو ہنساتے رہتے ہیں، جیسے ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ اقرا نے پوسٹ میں شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا اور زندگی بھر ان سے محبت کرتے رہنے اور ساتھ رہنے کا عزم بھی کیا۔

یاد رہے کہ دونوں میاں بیوی ان دنوں بیرون ممالک دورے پر ہیں، حال ہی میں انہوں نے ترکی کے شہر استبول میں ایک ایوارڈ شو میں بھی شرکت کی جس کے بعد دونوں دبئی بھی گئے۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی وجہ سے اداکارہ کچھ عرصے سے سکرین سے دور ہیں۔ اب بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار اقرا عزیز شوہر کے ہمراہ بیرون ملک گئی ہیں۔ دونوں نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار شوبز کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button