شوکت صدیقی کے الزامات بے بنیاد ہیں، فیض حمید نے جواب جمع کرادیا

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کرا دیا، جواب میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
جنرل ( ر ) فیض حمید کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، ان سے ملا اور نہ ہی نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔
فیض حمید کے مطابق ( انہوں نے ) کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اوربعد میں آنے والے خیالات کے مترادف  ہیں۔

Related Articles

Back to top button