شہبازکی سفارتی کامیابیوں نے فارن فنڈنگ ایجنٹ کو تڑپا دیا

مسلم لیگ ن نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کو سفارتی سطح پر جو کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپاکررکھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے بے تکی باتیں تڑپنے کا پتا دے رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں، حسد کی آگ میں جلنا ان کا مقدر ہے۔

دریں اثنا ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کیلئے سزا ہے کہ نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی،نواز شریف کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

Related Articles

Back to top button