18ڈانسرز پر پنجاب بھرمیں پابندی لگانے کا فیصلہ

نگران وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عامر میر کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ڈانسرز کو پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے شو کاز نوٹس میں اِن ڈانسرز کو اپنا مؤقف دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ غیر تسلی بخش جواب پر اِن ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

شو کاز ہونے والی ڈانسرز میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، روشانی خان، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، ندا چوہدری، خوشبو خان، کاجل چوہدری، سارہ خان، تبسم خان، ماہ نور، جیا بٹ، حرا ڈوگر، وفا علی اور لائبہ جٹی شامل ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھاکہ تھیٹر مالکان بھی فحش تھیٹرز کو فروغ دینےمیں ملوث ہیں

Related Articles

Back to top button