صدر اور آرمی چیف کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ  میں شرکت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے دونوں اہم شخصیات کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی اور دونوں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

آرمی چیف نے قومی کرکٹرزسے بھی ملاقات کی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف کی بابراعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو ہوئی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

جنرل باجوہ کاصحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کریں،جنرل باجوہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے، کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلٸے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

Related Articles

Back to top button