صوبائی بجٹ کیلئے پنجاب کابینہ کا اجلاس 13 جون کو طلب

بجٹ کی منظوری کے لیے پنجاب حکومت نے کابینہ کا اجلاس 13 جون کو طلب کرلیا، اجلاس کے دوران بجٹ تجاویز سمیت ترقیاتی بجٹ، سالانہ اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔

مالی سال 2022-23 کا صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہوگا، بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جائے گا، عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی۔

صوبائی بجٹ میں لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائیگا، کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔

بجٹ کے دوران صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی، آٹے کی کم قیمت پر دستیابی کا وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بلحاط حجم پہلے سے بہتر ہو گا۔

بجٹ کا بڑا حصہ ترقیاتی مقاصد کے حصول پر خرچ کیا جائے گا، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح سماجی شعبہ کی ترقی اور معیشت کی بحالی ہو گی، بجٹ 2022-23 میں تعلیم، صحت، زراعت، مواصلات کے میدان میں کئی اہم اقدامات متعارف کروائے جائیں گے۔

آئندہ بجٹ میں پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے ضلعی سطح پر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہو گا، سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ دونوں کے لیے خوشخبری لائے گا۔

Related Articles

Back to top button