عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز میں نے وائرل نہیں کی ہیں


تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کی برہنہ ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت کی ویدیوز کسی تیسرے نے بنائیں اور انہیں بھی اس شخص نے ویڈیوز بھیجیں۔

دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، ان کے پاس شوہر کی اسی طرح کی صرف ایک ویڈیو ہے جب کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز انہیں کسی تیسرے شخص نے بھیجی تھیں۔

میزبان کے سوال پر دانیہ شاہ نے ویڈیو بھیجنے والے شخص کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے متعدد انٹرویوز میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت سے فروری 2022 میں شادی کے وقت ان کی عمر 18 نہیں بلکہ 15 برس تھی اور انہوں نے ٹی وی میزبان کے دباؤ کی وجہ سے عمر بڑھاکر لکھوائی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ ’سید‘ نہیں بلکہ ’ملک‘ ہیں اور عامر لیاقت نے انہیں ’سید‘ کہلوانے کا کہا۔

دانیہ شاہ نے گزشتہ ہفتے 7 مئی کو پنجاب کے شہر بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ عامر لیاقت نے بھی دانیہ شاہ کی متعدد مبینہ آڈیوز جاری کی ہیں، جن میں انہیں دوسرے افراد سے نامناسب باتیں کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ دونوں نے فروری 2022 میں شادی کی تھی اور محض تین ماہ بعد ہی دونوں نے ایک دوسرے پر شرمناک الزامات لگاکر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کا نامناسب مواد بھی شیئر کیا۔ ان کے مطابق انہیں بیوٹی پارلر اور سیلون کے ذریعے خوبصورت بنا کر ٹی وی پر پیش کیا جاتا رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں موبائل فون بھی استعمال نہیں کرتے تھے، وہ اس وقت ہی فون استعمال کرتی تھیں، جب ان کے شوہر ان سے دور جاتے تھے۔اس سے قبل بھی دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر متعدد الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شوہر انہیں فحش ویڈیوز بنانے کا کہتے تھے، ان پر تشدد کرتے تھے، انہیں نماز پڑھنے سے روکتے اور اچھا لباس پننے سے بھی منع کرتے تھے۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ عامر لیاقت کو جب بھی کسی اور کی ضرورت ہوتی تھی تو انہیں وہ گھر سے باہر شاپنگ کے لیے بھیج دیتے تھے اور آنے سے قبل فون کرنے کی ہدایات دیتے تھے۔ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے شادی کے دوسرے دن ہی ان پر تشدد کرنا شروع کیا تھا اور انہیں اس وقت ہی معلوم ہوچکا تھا کہ وہ نشہ کرتے ہیں مگر وہ خاموش رہیں۔

Related Articles

Back to top button