عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم فیصلے پر حکم امتناع جاری

عدالت نے پراسرار موت کا شکار بننے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضیا اعوان کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ شرعی طور پر دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button