عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس دائر

نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کا ریفرنس دائر کردیا۔احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے وزارت عظمیٰ کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے ، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں۔
ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں، بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے غیرملکی سربراہان سے 108 تحائف حاصل کیے، 108 میں سے بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے۔

Related Articles

Back to top button