عمران خان پر حملے کے الزام میں ملزم کا ہمسایہ گرفتار

سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے سلسلے میں مرکزی ملزم نوید کے ہمسائے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد میں کارروائی کی جس میں مرکزی ملزم نوید کے ہمسائے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی ہے جس کی کمپیوٹرہارڈ ویئر کی دکان ہے۔

Related Articles

Back to top button